نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کی مکمل معلومات اور فارم بھرنے کا طریقہ کار۔

نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کی مکمل معلومات اور فارم بھرنے کا طریقہ کار۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں پچاس لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔
کوئی شک نہیں کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ کچھ ہی دن پہلے ایک ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی تھی جس کے تحت ہر پاکستانی یہ چیک کر سکتا ہے کہ حکومت کے 100 روزہ پلان پہ کتنا کام ہو چکا ہے اور کتنا باقی ہے؟
آئیں آپ کو اس پروگرام سے متعلق تمام معلومات سے آگاہ کرتے ہیں تا کہ اس پروگرام میں حصہ لینے کےلیئے کسے قسم کا پرابلم نہ ہو۔
دوستو اس پروگرام کے شروع میں سات اضلاع کو چنا گیا ہے جہاں پہ سب سے پہلے کام شروع ہو گا۔ ان میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مضفرآباد، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔
اس پروگرام میں شرکت کےلئیے کیا کرنا ہو گا؟
آپ میں سے وہ لوگ جو نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں وہ نیچے دیئے گئے فارم کے لنک پہ کلک کر کےتمام فارم ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں بھریں۔ لیکن اس سے پہلے یہ معلومات پڑھ لیں۔
یہ فارم کب جمع کروانا ہو گا؟
دوستو یہ فارم 22 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک نادرا متعلقہ نادرا آفس میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم انگریزی کے بڑے حروف میں فل کرنے ہیں۔
اس فارم کی فیس کتنی ہو گی؟
اس فارم کی رجسٹریشن فیس صرف 250 روپے رکھی گئی ہے جو کہ متعلقہ دفاتر میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔
اس پروگرام میں کون لوگ درخواست دے سکتے ہیں؟
ہر گھر میں سے صرف ایک فرد اس پروگرام میں درخواست دے سکتا ہے۔ اگر 3 بھائی ہیں اور تینوں شادی شدہ ہیں تو تینوں دے سکتے ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ سہولت اسے دی جائے گی جس کے بعد پہلے گھر موجود نہیں ہو گا۔
بنیادی ضروری باتیں۔
یہ پروگرام ایسے لوگوں کےلئیے جاری کیا گیا ہے جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی دس ہزار سے پچیس ہزار تک ہے۔ اس کے علاوہ ہر فارم کے ساتھ 250 روپے فیس بھی ادا کرنی ہو گی جس کا ذکر پہلے کر دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن فارم کے علاوہ بھی کچھ فارم اسی لنک کے ساتھ موجود ہونگے وہ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے ہیں۔ ایفی ڈیوڈ فارم اسی صورت میں بھرنا ہے اگر درخواست دینے والا بیرون ملک کام کرتا ہے۔ اس صورت میں پاکستان میں موجود اس شخص کے عزیز تمام فارمز کے ساتھ یہ فارم بھی فلک کے جمع کروئیں گے۔
آپ کا گھر آپ کی فارم پہ دی گئی معلومات کے مطابق ہو گا اسلیئے فارم کو ٹھیک سے بھریں اور جلدی سے جمع کروا دیں۔
گورنمنٹ آف پاکستان کا یہ اقدام بہت اچھا ہے۔ایسے لوگ جن کے سر پہ چھت نہیں ان کےلئیے تو یہ خبر جنت کی ہوا کا جھونکہ ثابت ہو گی۔
تمام فارم متعلقہ اضلاع کے ڈی سی آفس، نادرا رجسٹریشن دفاتر اور میگا سنٹرز پہ جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ آپ کسی بھی قسم کی رہنمائی کیلیئے بھی ان دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہت جلد پورے پاکستان کے اضلاع کیں یہ پروگرام لانچ کیا جائے گا۔ اسلیئے ضروری ہے کہ یہ معلومات جلد سے جلد تمام پاکستانیوں تک پہنچ جائیں اور وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اس انفارمیشن کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
Naya Pakistan Regestration Form Sample:

10 Comments

Leave a Comment

Please wait...

Subscribe to our newsletter

Want to be notified when our article is published? Enter your email address and name below to be the first to know.